پنجاب حکومت کا کارنامہ! کرکٹ میچز میں اساتذہ کی استقبالیہ پر ڈیوٹیاں

  • September 9, 2017 9:40 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کو پاپند کیا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ سیریز میں خصوصی فرائض سر انجام دیں گے۔

لاہور کے ایک سو سے زائد اساتذہ جن میں اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز شامل ہیں کو کرکٹ سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کے استقبال، مخصوص انکلویژز/نشستوں تک رہنمائی اور امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ڈیوٹیوں پر معمور کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور کی لڑکیوں کے کالجز کی اساتذہ کو بھی پاپند بنایا ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم میں ڈیوٹیز کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے چھ سرکاری کالجوں کے اساتذہ دس ستمبر سے لے کر پندرہ ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں ڈیوٹیز دیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں اساتذہ پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں جن اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں حکومتی نمائندے ان اساتذہ کی حاضری بھی وہیں پر لگائیں گے۔

ان کالجوں میں گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ، گورنمنٹ شالامار کالج، گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ، گورنمنٹ شاہ حسین کالج فار بوائز چوہنگ اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ شامل ہیں۔


  1. تعلیمی نصاب پہلے سے گرا ہوا ہے اب یہ ریاست قوم کے معماروں کو اس کام پر لگا کر مزید پوری دنیا کی نظروں میں گرانے جا رہی ہے جن قوموں کے رہنماوں کا تقدس اس طرح سے پامال کیا جائے وہ قومیں کبھی زندہ قومیں ثابت نہی ہو پاتیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *