پاکستان کے 300 ذہین طلباء کیلئے “کولگیٹ” وظائف کا اعلان

  • June 4, 2018 2:23 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

پاکستان میں بچوں کے لیے صحت اور پھر تعلیم بنیادی مسائل میں سے ایک ہیں، جن کے لیے والدین پریشان رہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں بھی پاکستان کے مستقبل کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر انہیں علم کی مشعل تھمانے کیلئے سرگرم عمل رہتی ہیں اور احسن انداز میں اپنا کردار ملک کے کونے کونے میں ادا کرنے میں مصروف ہیں۔

اس وقت جب ملک میں نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں کے بوجھ والدین کو اپنے بچوں کے تعلیمی سفر کو روکنے پر مجبور کر رہے ہیں، بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرکے والدین اپنے بچوں کو ایک معزز شہری بنانے کا خواب دیکھتے ہیں، اور یہ خواب ادھورے رہ جانے پر پورا گھرانہ مایوسی کا شکار ہونے لگتا ہے۔

ایسے میں والدین کا ساتھ دینے کیلئے کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ تیار ہے اور ملک کے ہونہار بچوں کو ان کے خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے اسکالرشپ آفر دے رہا ہے یعنی تعلیم میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ ماضی میں بھی طلبہ کا ہمیشہ سہارا بنتی رہی ہے اور گزشتہ اسکالر شپ کے دوران انہوں نے 20 طلبہ کو اسکالر شپ دی تھی، تاہم والدین کے پرزور اصرار اور معاشرے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے طلبہ کی جستجو کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال یہ دائرہ کار بڑھا کر 300 سے زائد کر دیا گیا ہے۔

اسکالرشپ آفر شرائط و ضوابط پر 5 سے 21 سال تک کے طالب علموں کو دی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید معلومات کولگیٹ پامولیو کی ویب سائٹ اور اس کے فیس بک پیج پر موجود ہے۔ تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں اپنے بچوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں ‘پڑھیں اور بڑھیں کولگیٹ کے ساتھ’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *