یونیورسٹیوں کی عالمی شہرت کا ہدف: چین نے سی نائن منصوبہ لانچ کر دیا

  • September 3, 2016 12:38 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ: رامش نذیر، لاہور

چین نے اپنے ملک کی بڑی یونیورسٹیوں کو دُنیا کی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کےلیے نیا منصوبہ لانچ کر دیا ہے۔

چین اس منصوبے کے تحت اپنی ان 9 یونیورسٹیوں میں انگریزی زبان میں تعلیم کو رائج کرے گا تاکہ دُنیا بھر سے طلباء یہاں داخلہ لے سکیں۔

اور عالمی شہرت یافتہ فیکلٹی کو بھی بھاری تنخواہوں اور سہولیات کے عوض چین لایا جائے گا۔

ان منصوبے پر چینی حکومت اربوں ڈالرز خرچ کا ارادہ رکھتی ہے۔ چین کے لیے اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں کو ورلڈ کلاس یونیورسٹیوں کی فہرست میں کیسے شامل کرے۔

چین کی وزارت تعلیم نے ورلڈ کلاس ٹو سکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی طلباء کو چین میں پڑھنے کے لیے متوجہ کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چین اپنی بہترین یونیورسٹیوں کو ورلڈ کلاس بیسٹ یونیورسٹیز کا درجہ دلانا چاہتا ہے۔

چین کی حکومت نے ابھی تک واضع نہیں کیا کہ اس میگا پراجیکٹ پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے؟

چین میں گزشتہ 8 سالوں میں یونیورسٹیوں میں تحقیق اور معیار کو بہتر کرنے کے لیے 33 ارب امریکی ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کا نام ورلڈ کلاس ٹو تھا۔

تاہم اب اس منصوبے کی جگہ چین نے یونیورسٹیوں کی بہتری کے لیے سی نائن منصوبہ شروع کیا ہے۔ ورلڈ کلاس ٹو کا منصوبہ ایک سال پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔

سی نائن منصوبہ دو ہزار بیس تک جاری رہے گا جس میں چین کی ان نو بڑی یونیورسٹیوں میں سے 6 یونیورسٹیوں کو ورلڈ کلاس یونیورسٹیوں کے کلب میں شامل کیا جائے گا۔

سی نائن منصوبے کے دوسرے فیز کا آغاز 2020ء سے ہوگا جو 2030ء تک جاری رہے گا جس میں چین اپنی ٹاپ کلاس یونیورسٹی کو دُنیا کی 15 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

اس سے پہلے بھی چین 1999ء سے لیکر 2001ء تک اپنی یونیورسٹیوں کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز خرچ کر چکا ہے۔

دو ہزار چار سے دو ہزار سات تک انہیں یونیورسٹیوں پر چین دو ارب 80 کروڑ ڈالرز خرچ کر چکا ہے۔

ان یونیورسٹیوں میں چین کی پرانی یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں مذکورہ یونیورسٹیاں ہیں؛

قائم شدہ 1898ء Shanghai Jiao Tong University (SJTU)

قائم شدہ 1911ء Tsinghua University

قائم شدہ 1958ء University of Science and Technology of China (USTC)

قائم شدہ 1898ء Xi’an Jiaotong University (XJTU)

قائم شدہ 1897ء Zhejiang University

قائم شدہ 1905ء Fudan University

قائم شدہ 1920ءHarbin Institute of Technology (HIT)

قائم شدہ 1902ءNanjing University

قائم شدہ 1898ءPeking University

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *