پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد پانچ کروڑ دس لاکھ ہو گئی

  • April 10, 2018 12:52 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن ان چند شعبوں میں سے ایک ہے جومسلسل ترقی کا سفرکا طے کررہے ہیں۔اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ موبائل براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعدادگزشتہ پانچ سالوں کے دوران پچیس اعشاریہ تین دوٹیلی ڈینسٹی کے ساتھ51ملین تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال فروری تک پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک سو سنتالیس اعشاریہ دو صفر چار ملین ہوگئی ہے جوجنوری 2018کے اختتام تک 144اعشاریہ9,9ملین تھی۔یعنی ایک سال میں ایک اعشاریہ دو ایک چارملین کا اضافہ ہوا۔

فروری تک ’جاز‘ کے تھری جی صارفین کی تعداد14.88ملین تھی جبکہ جنوری 2018کے اختتام تک یہ تعداد14.54ملین تھی۔جنوری کے اختتام سے فروری تک تھری جی صارفین کی تعداد میں 0.34ملین اضافہ ہوا۔

ادھر جاز 4جی استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔جنوری میں 4جی صارفین کی تعدادکم تھی لیکن فروری میں یہ بڑھ کر25لاکھ نوے ہزار 95ہوگئی۔

زونگ 3جی سبسکرائبرزکی تعداد میں کمی آئی ہے ۔جنوری 2018میں صارفین کی تعداد9.089ملین تھی جوفروری میں کم ہوکر 8.893ملین ہوگئی۔4جی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد جنوری میں5,0724,43 تھی جوفروری میں بڑھ کر 5,830,231 ہوگئی۔

یوفون کے 3جی صارفین کی تعداد میں فروری میں 0.149 ملین اضافہ ہوااورمجموعی تعداد فروری کے اختتام تک 6.018 ملین ہوگئی جوجنوری میں 5.869ملین تھی۔

سیلولر موبائل کی ٹیلی ڈینسٹی 74.04فیصد تک جا پہنچی ہے اور براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعدادجوجنوری میں 51,767,141تھی فروری میں 53,554,231تک پہنچ گئی۔

عالمی اسٹینڈرڈز کے مطابق تو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اب بھی کم ہے۔ تاہم گزشتہ پانچ سالوں کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اوراس کے نتیجے میں موبائل براڈبینڈ میں بھی اضافہ ہوا جبکہ فکسڈ براڈ بینڈ اب بھی پاکستان میں کم ہے جس کی وجہ موبائل پلیٹ فارم کی برتر ی ہے۔

ڈی ایس ایل کو فکسڈ براڈ بینڈ مارکیٹ پر برتری حاصل ہے۔ڈی ایس ایل کے مارکیٹ شیئر میں پچھلے پانچ برسوں میں کافی ترقی ہوئی لیکن فکسڈ براڈ بینڈ مارکیٹ کے ایچ ایف سی اور ایف ٹی ٹی ایچ کا مارکیٹ میں شیئربہت کم رہا۔

تھری جی اور 4 جی سروسز آجانے سے اسمارٹ فونز کا استعمال بڑھنے ،انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل شعور اورسمجھ بوجھ میں اضافے نے ای کامرس کو بھی متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ابھی ای کامرس کومکمل طورپر عام ہونے میں بہت سی دیگر رکاوٹوں کے علاوہ صارف اور دکانداریا اشیا فروخت کرنے والوں میں شعورکی کمی اور صارفین کا مطمئن ہونا بھی شامل ہیں۔

حکومت یونیورسل سروس فنڈ کے تحت نسبتا ًکم سہولتوں والے علاقوں میں براڈ بینڈ پہنچانے کے لئے براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والوں کی مدد کررہی ہے۔اس کے تحت ڈبلیوآئی ایم اے ایکس کے مختلف بینڈز کے لئے نئی فریکوئنسیز مخصوص کرنا اور نئی وائر لیس ٹیکنالوجیز کومتعارف کرانا بھی شامل ہیں۔

بہت سے آپریٹرز نئی ٹیکنالوجی مثلاً وائی فائی،ای وی ڈی او،آپٹیکل فائبرکیبل ،ڈی ایس ایل اورایچ ایف سی استعمال کررہے ہیں تاکہ براڈ بینڈ سیکڑ میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شئیرحاصل کرسکیں۔

پاکستان وائی میکس استعمال کرنے والے نمایاں ملکوں میں شامل ہے۔پاکستان میں موبی لنک،وطین اور برق نے وائی میکس سسٹم نصب کئے ہیں۔اس اقدام سے قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل بینڈ وڈتھ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *