برٹش کونسل کا پاکستانی طالبات کیلئے سکالر شپ کا اعلان

  • July 21, 2017 6:43 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

سکاٹش گورنمنٹ نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی لڑکیوں کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں ایم اے ایم ایس سی پروگرامز میں داخلہ لینے والی طالبات کے تعلیمی اخراجات اس سکالر شپ کے ذریعے سے پورے کیے جائیں گے۔

برٹش کونسل کے ذریعے سے یہ سکالر شپ طالبات کو دی جائیں گی۔

اس سکالر شپ کے ذریعے سے طالبات کی ٹیوشن فیس، یونیورسٹی ہاسٹل اخراجات، طالبات کو سال میں تین مرتبہ ہاسٹل سے گھر واپس جانے کے لیے کرایہ بھی اسی سکالر شپ کے ذریعے سے ادا کیا جائے گا۔

برٹش کونسل کے مطابق ایسی طالبات کو یہ سکالر شپ دی جائے گی جو ایجوکیشن، سسٹین ایبل انرجی، فوڈ سیکورٹی اینڈ ایگریکلچر، ہیلتھ سائنسز اور سٹیم انجینئرنگ کے پروگرامز میں داخلہ لیں گی۔

برٹش کونسل نے اس سکالر شپ کے لیے طالبات کی عمر کی حد 35 سال مقرر کی ہے۔ سکالر شپ کے لیے طالبات داخلہ حاصل کرنے کے بعد برٹش کونسل کی ویب سائٹ پر آن لائن فارم جمع کراسکتی ہیں۔

برٹش کونسل نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *