پنجاب: نہم جماعت کیلئے بورڈز کی 800 روپے انرولمنٹ فیس ختم

  • May 17, 2018 11:46 am PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کے طلبا کی بورڈ کے تحت انرولمنٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں امتحان کے لیے طلباء کی رجسٹریشن میں چوبیس مئی تک توسیع کر دی ہے۔

پچیس مئی سے لیکر آٹھ جون تک نویں جماعت میں رجسٹریشن کے لیے سنگل فیس کے ساتھ پانچ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ کے مطابق طلباء سے انرولمنٹ فیس کی مد میں 800 روپے جبکہ پراسسینگ فیس کی مد میں 395 روپے وصول کیے جائیں گے۔

مراسلے کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلباء سے آٹھ سو روپے فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم ان طلباء کو 395 روپے پراسیسنگ فیس جمع کرانا ہو گی۔

انٹر بورڈز کمیٹی کی جانب سے چیئرمین بورڈز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انٹر بورڈز کمیٹی کے اس فیصلے سے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے تقریبا پندرہ لاکھ طلباء وطالبات کو فائدہ ہوگا۔