تنخواہوں میں پانچ فیصد کٹوتی پر یونیورسٹی اساتذہ کا احتجاج

  • December 10, 2017 9:47 pm PST
taleemizavia single page

کوئٹہ

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نائب صدر فرید خان اچکزئی ودیگر نے کہا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ ودیگر ملازمین کی تنخواؤں سے 5فیصد غیر قانونی کٹوتی کی گئی ہے۔

دسمبر 2013ء میں جب موجودہ وائس چانسلر نے اپنے منصب کا چارج سنبھالا تو گورنرکی ہدایت پر ایک معاہدے کے تحت 5فیصد کٹوتی کا خاتمہ کیا لیکن اب دوبارہ کٹوتی کی گئی اور اب انتظامیہ کی طرف سے 5فیصد کٹوتی کے آرڈرز کو واپس لینے اور رقم واپس کرنے کی واضح یقین دہانی کرائی گئی۔

اور وعدہ کیا گیا جس کی اب تک واپسی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ جامعہ کیکالونی میں کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی ستھرائی اب تک نہیں کی گئی جبکہ صوبائی اسمبلی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو سپورٹس جیم خالی کرانے کا مطالبہ جس کی پاسداری اب تک نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ کہتے ہیں کہ وعدے کے مطابق 5فیصد کٹوتی کو تکمیل اور دیگر تسلیم شدہ مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *