ایپل کمپنی، ملالہ یوسفزئی کا لڑکیوں کی مفت تعلیم کا معائدہ

  • January 23, 2018 2:04 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

دنیا کی سب سے کم عمرنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف اور ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان، افغانستان، ترکی اور نائیجریا میں ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

ملالہ فنڈ اور ٹیک کمپنی ایپل کے درمیان پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا معاہدہ طے پا یا ہے۔ کمپنی اس سلسلے میں وسائل اور فنڈ فراہم کرے گی تاکہ پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

Tim Cook and Malala

اس موقع پر ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی موجود تھے جنھوں نے ملالہ فنڈ کے ساتھ نئے اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کے نظرئیے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کی جانب سے گل مکئی نیٹ ورک کا مزید وسعت دی جائے گی اور لڑکیوں کو بارہ سال تک کی عمر تک مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے اس منصوبے پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔ ایپل کے مالک ٹم کک ملالہ فنڈ کونسل میں بطور ممبر کام بھی کریں گے۔

ملالہ فنڈ کا قیام 2013ء میں کیا گیا تھا اور اس فنڈ کو چلانے کے لیے دُنیا بھر سے نجی کمپنیاں گرانٹس دے رہی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *