امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کابل پر حملہ:12ہلاک ،30زخمی

  • August 24, 2016 10:10 pm PST
taleemizavia single page

اے ایف پی

کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چیف کابل پولیس کے مطابق اس حملے میں سات طلباء، تین پولیس اہلکار اور دو سیکورٹی گارڈز ہلاک ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی پر جب حملہ ہوا تو اُس وقت سات سو پچاس طلباء کیمپس میں موجود تھے۔

پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارروائی کے بعد دو حملہ آوروں کو موقع پر ہی مار دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا اور پولیس نے دس گھنٹوں بعد کیمپس کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

عینی شاہدین طلباء کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں ماڈرن اور لبرل ایجوکیشن دی جارہی ہے۔یونیورسٹی پر ہونے والے اس حملے کی تاحال کسی نے دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو گرافر مسعود حسینی کہتے ہیں کہ جب دھماکہ ہوا ہے وہ کلاس روم میں طلباء کے ساتھ تھے۔

یونیورسٹی پر ہونے والے اس حملے سے چند ہفتے قبل کابل سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز اغواء ہوئے ہیں۔ حساس اداروں کی اطلاعات کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس افراد نے دونوں پروفیسرز کو یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اغواء کیا ہے جن کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کابل پر حملے کے بعد کابل کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

امریکن یونیورسٹی آف افغانستان 2006ء میں کھولی گئی تھی جہاں اس وقت ایک ہزار 700 طلباء زیر تعلیم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *