جعلسازی پر 7 ہزارغیرملکی طلباءکو برطانیہ چھوڑنے کا حکم

  • May 17, 2018 4:06 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیز و کالجز میں داخلہ لینے والے غیر ملکی طلباء کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سات ہزار غیر ملکی طلباء کو فوری طور پر برطانیہ چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

ان طلباء کو ہوم آفس کی جانب سے اپیل دائر کرانے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا جارہا۔

ان غیر ملکی طلباء سے انگریزی بول چال کا ٹیسٹ لینے اور حکام کے ساتھ رابطہ کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ ہوم آفس نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جعلسازی کرنے والے ان طلباء کو برطانیہ چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ان طلباء میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افریقی طلباء کی بڑی تعداد شامل ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *