کیا پی ایچ ڈی کی 23 سالہ طالبہ آئن سٹائن بنے گی؟

  • March 11, 2017 3:20 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

دُنیا کی بہترین جامعات میں شمار ہونے والی امریکی یونیورسٹی ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کرنے والی 23 سالہ طالبہ ذہانت کی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور فزکس میں ایسے سوالات اُٹھائے ہیں جنہیں دیکھ کر سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ لڑکی مستقبل کی آئن سٹائن ثابت ہوسکتی ہے۔

تیئس سالہ طالبہ سبرینا پیسٹرسکی نے دُنیا کے بہترین اور امریکہ کے نامور تعلیمی ادارے ایم آئی ٹی میں داخلہ لیا تھا اس وقت اُس کی عمر صرف چودہ سال تھی۔

بارہ سال کی عمر میں اس نے اپنے لیے ایک چھوٹا طیارہ بنایا تھا جسے ان سے تنہا اُڑا کر ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ چودہ سال کی تعلیم کے دوران سبرینا نے ایک دن بھی اسکول سے چھٹی نہیں کی۔ اب سبرینا کی عمر 23 سال ہے۔ اس نے شاندار نمبروں کے ساتھ گریجویشن مکمل کی اور وہ اب ہارورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔

سبرینا اس وقت کوانٹم گریویٹی ، بلیک ہولز اور اسپیس ٹائم پر کام کر رہی ہے اور اس کے شائع شدہ آرٹیکل کا حوالہ فزکس کے ماہر پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے آرٹیکل میں دیا تھا۔

کوانٹم گریویٹی کی تھیوری کو سو سال گزر گئے ہیں جسے آئن سٹائن نے پیش کیا تھا جبکہ بلیک ہولز پر سٹیفن ہاکنگ نے بہت زیادہ پیش رفت کی ہے۔ سبرینا ان دونوں تھیوریز پر نہ صرف کام کر رہی ہیں بلکہ سبرینا کے نزدیک ان دونوں تھیوریز کو نئے زاویوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے جس پر اُس نے کام شروع کر دیا ہے۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرانی ہوگی کہ سبرینا کے پاس نہ تو موبائل فون ہے اور نہ ہی وہ ٹی وی دیکھنے کی شوقین ہیں۔ سبرینا نے آج تک اپنا فیس بک ، ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بھی نہیں بنایا اور نہ ہی وہ ان کا استعمال کرتی ہیں۔

فزکس گرل کے نام سے مشہور ویب سائٹ پر سبرینا سے متعلق تمام معلومات اور فزکس پر اُن کی ریسرچ کا مواد دستیاب ہے۔ سبرینا کو اب نیو آئن سٹائن کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

او زیڈ وائے نامی ویب سائٹ نے سبرینا پر ایک تفصیلی ریسرچ آرٹیکل بھی شائع کیا ہے جس پر سبرینا سے متعلق تمام تر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *